ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے چوتھنی علاقہ میں سڑک و اندرونی نالیوں کی درستگی کامطالبہ

بھٹکل کے چوتھنی علاقہ میں سڑک و اندرونی نالیوں کی درستگی کامطالبہ

Thu, 08 Sep 2016 18:04:13    S.O. News Service

بھٹکل:۸/ستمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے چوتھنی وارڈ نمبر 23کے حدود میں اندرونی نالیوں سمیت سڑک کی درستگی کی مانگ لےکر علاقہ کے عوام نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا۔

علاقہ کی سڑک سےمتصل قریب 700سے زائد گھر ہیں۔ آنگن واڑی ، اسکول ، لوئر پرائمری اسکول، مندر وغیرہ ہیں، گذشتہ کئی سالوں سے سڑک اور اندرونی نالیوں کی ٹھیک طرح سے نگرانی نہ ہونےکی وجہ سے بارش کا پانی گھڑوں میں بھرا رہتاہے۔ اسکولی بچوں اور عوام کے لئے چلنا پھرنا محال ہوگیا ہے۔ علاقہ کے کچھ نوجوانوں نے اپنے طور پر ہی سڑک کی مرمت کی کوشش بھی کی ہے، لیکن بارش کی وجہ سے سڑک کی حالت دوبارہ خستہ ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ کے افسران کو اپیل سونپی گئی تھی، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میمورنڈم میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ اعلیٰ افسران فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیں۔ اس موقع پر گرودت نارائن نائک، شنکر سنکپا نائک، ارون نائک، مادیو نائک، شنکر جٹیا نائک، دیویندر نائک وغیرہ موجود تھے۔

 


Share: